ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے تیسری شادی کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے گزشتہ ہفتے اپنی دیرینہ دوست اور کاروباری شراکت دار گوری سپراٹ سے قریبی عزیزوں اور دوستوں کی موجودگی میں سادہ تقریب کے دوران شادی کی تھی۔اب اطلاعات ہیں کہ عامر خان ممبئی کے علاقے پالی ہِل میں ایک ایسی رہائش گاہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جہاں ان کے خاندان کے تقریبا تمام افراد ایک ہی عمارت میں رہ سکیں۔




