فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر حافظ عبد ا لکریم بلا مقابلہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر منتخب ۔مرکزی جمعیت اہلحد یث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی مہر محمد عبد ا للہ مولانا ابرار احمد ظہیر خالد محمود اعظم آبادی حافظ عبد الغفار ثاقب قاری احمد حسن ساجد مولانا محمد اسماعیل عتیق ڈاکٹر حافظ مسعود قاسم قاری محمد ارشد مولانا بہادر علی سیف قاری بشیر احمد عزیزی مولانا محمد اشرف جاوید ڈاکٹر طارق عباس چوہدری مولانا اسماعیل سلفی چاہڑ کے میاں محمد طیب و دیگر نے ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کو مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا قائد ملت سلفیہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر ان کے درینہ و مخلص دوست کو اراکین شوری نے بلا مقابلہ منتخب کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مرکزی جمعیت پاکستان میں فیصلے فرد واحد نہیں بلکہ ملک بھر کی مجلس شوری کرتی ہے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ 106 راوی روڈ میں انتخابی اجلاس میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، سرحد ، کے پی کے ، بلتستان اور آزاد کشمیر سے اراکینِ شوری نے شرکت کی اور شوری نے متفقہ طور آئندہ ٹنور کے لئے ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کو بلا مقابلہ امیر منتخب کر لیا ۔ اس موقع نو منتخب امیر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شااللہ تعالی مرحوم قائد کے ویژن کے مطابق جماعت کی تعمیر وترقی اور ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے بھرپور کوششیں کی جائے گی دوست و احباب نے جو پیار و محبت مجھے دی ہیں انھیں مایوس نہیں کروں گا بلکہ سابقہ روایات کی طرح باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائے گے اور ایک دوسرے کی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مخالفین کو بھی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان میں شمولیت کی دعوت دے گے




