لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی کرکٹر عثمان طارق نے انگلش کانٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت وہ 2026 کے وٹالٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ واروکشائر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عثمان طارق بطور غیر ملکی کھلاڑی واروکشائر بیئرز اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔اس موقع پر عثمان طارق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ واروکشائر کا حصہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔واروکشائر ٹیم وٹالٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلے گی، جہاں عثمان طارق ایکشن میں نظر آئیں گے۔ مزید برآں وٹالٹی بلاسٹ کے اختتام کے بعد عثمان طارق برمنگھم فینکس کی جانب سے دی ہنڈرڈ میں بھی شرکت کریں گے جس نے مارچ میں پلیئرز ڈرافٹ میں اسے 140,000 میں سائن کیا تھا




