عدنان صدیقی کی نایاب ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لئے

کراچی (شوبز نیوز) اداکار عدنان صدیقی نے 1993 کی نایاب ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو ماضی کی حسین یادوں میں پہنچا دیا۔ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے بتایا کہ 1993 میں کس طرح ایک اشتہار کو حقیقت کا روپ دیا گیا۔عدنان صدیقی نے کہا کہ صنعت کی سینئر شخصیات آصف و عرفان صاحب کیساتھ کام کرنا ایک خوشگوار اور سیکھنے والا تجربہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ آصف صاحب کیمرے کے سامنے نہایت فطری انداز میں اداکاری کرتے تھے، جس سے ہر منظر حقیقت کے قریب محسوس ہوتا تھا۔انہوں نے بتایا ہے کہ عرفان صاحب نے ناصرف میرے مقابل ایک سنسنی خیز روڈ ریج منظر میں اداکاری کی بلکہ کیمرے کے پیچھے رہتے ہوئے اس اشتہار کی ہدایت کاری بھی کی۔اداکار کے مطابق یہ منصوبہ پوری ٹیم کی مشترکہ کاوش تھا، جہاں تخلیقی صلاحیت اور ٹیم ورک ہر پروڈکشن کی بنیاد ہوا کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں