عروہ حسین کے نئے انداز نے سب کی توجہ کھینچ لی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین ایک بار پھر اپنے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں۔عروہ حسین نے حال ہی میں ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے اس تقریب میں شرکت کے لیے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا۔ اداکارہ سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کا باڈی کون اور ٹائی پہنے نظر آئیں اور وہ اس لباس میں خوبصورت لگ رہی تھیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر اس تقریب کی اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔عروہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصاویر اور ویڈیوز جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ مکافاتِ عمل ضرور ہوتا ہے، ایسے سینئرز پر دھیان نہ دیں: عروہ حسین نے علیزے کی حمایت کردی ۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں