لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عریشہ رضی خان اور ان کے شوہر عبداللہ انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ 12جولائی 2026 کو پیدا ہونے والی اپنی نومولود بیٹی کا نام امائرہ انصاری (Amyra Ansari) رکھا ہے۔عریشہ رضی خان نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرے صاحبزادے عبدالدیان اب بڑے بھائی بن گئے ہیں۔




