فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) مون ٹیکسٹائل انڈسٹریزپرائیوٹ لمیٹڈ کے زیراہتمام شب مدحت کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔جس میں تلاوت قاری نوراحمدچشتی اورخصوصی نعت سید زبیب مسعود بخاری نے پیش کی ۔تقریب میں نائب صدر چیمبرآف کامرس نویداکرم شیخ، میاں ادریس، کاشف محمود واصف،قاری نور چشتی، عبید رضا، خرم لطیفی،سیدحمایت رسول،محمدیٰسین،کاشف امین،احمدبلال،میاں کاشف محمود،علامہ شاہدلطیف،سہیل مقصود،رانا رب نوازانجم،راناصفدر،رائومحمداقبال،علامہ عزیزالحسن اعوان ،سہیل شوکت،ملک غلام حسین،ملک شبیرحسین،شیخ شوکت علی،غلام محمدقادری،عدیل اصغرمغل سمیت اہم علمی،سیاسی،سماجی مذہبی شخصیات،تاجر برادری کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔صاحبزادہ عاصم مہاروی،حاجی امین القادری،محمدنورالحسن نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عشق مصطفی ۖ ہماری نجات کا ذریعہ ہے، ہمارے بچوںکے دلوں میں چراغ عشق مصطفی ۖ روشن ہے اور یہ ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ محبت مصطفی ۖ ہی ہمارا اصل اثاثہ دین اور حیات کا قیمتی سرمایہ ہے۔ حضور اکرم محمد مصطفی ۖ کی شان میں نعت گوئی اور نعت خوانی ایک عظیم سعادت ہے۔ خود اللہ تعالی نے اپنے حبیب ۖ کی مدح سرائی بڑے اہتمام کے ساتھ فرمائی اور سارا قرآن پاک حضور اکرم ۖ کی مدحت و توصیف بیان کرتا ہے۔ آخرمیں معززمہمانوں اورچیمبرآف کامرس کے ممبران میں شیلڈزتقسیم کی گئی۔




