کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے زوہا وسیم کے گانے مجبور کے ایک بول پر سوال اٹھا دیا۔پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے زوہا وسیم کے وائرل ہونے والے گانے مجبور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک مخصوص لائن میں مسئلہ ہے۔انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے میری فیڈ پر ایک گانا مسلسل دکھائی دے رہا ہے، گانے سے کوئی نفرت نہیں مجھے حقیقت میں یہ پسند ہے، مجھے میلوڈی پسند ہے لیکن یہ ایک لائن ہے ۔




