ہیوسٹن (شوبز نیوز) پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کا روشنی ٹور شمالی امریکا میں غیر معمولی کامیابی حاصل کر رہا ہے جہاں امریکا اور کینیڈا کے 8 شہروں میں ہونے والے کنسرٹس میں اب تک 75 ہزار سے زائد مداح شرکت کرچکے ہیں۔علی ظفر نے شمالی امریکا میں اپنے ٹور کا ایک اور مرحلہ مکمل کرتے ہوئے 14 اگست کو ہیوسٹن کے ایرینا تھیٹر میں ہائوس فل کنسرٹ کیا جس میں 4 ہزار سے زائد شائقین شریک ہوئے۔ہیوسٹن میں پرفارمنس کے دوران علی ظفر کو ثقافتی سفیر کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اگلے روز انہوں نے سیکرامنٹو کے کیل ایکسپو میں یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں پرفارم کیا جہاں 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق یہ اس تقریب کی تاریخ میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے بڑا اجتماع تھا۔علی ظفر کے شمالی امریکا میں کنسرٹس کے مجموعی شائقین کی تعداد اب 75 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ سیلیبریشن اسکوائر پر ہونے والے علی ظفر کے کنسرٹ میں تقریبا 45 ہزار افراد شریک ہوئے تھے جسے خطے میں کسی پاکستانی فنکار کے بڑے اجتماعات میں شمار کیا گیا۔روشنی ٹور کے دوران علی ظفر نے ٹورنٹو، کیلگری، لاس اینجلس، سان ہوزے اور ڈیلاس سمیت مختلف شہروں میں بھی پرفارم کیا۔




