عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے، فضل الرحمن

لودھراں(نامہ نگار)سربراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ مہنگائی کے مسائل پر سنجیدہ ہیں، عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔پنجاب کے ضلع لودھراں کے پارٹی امیر میاں محمد کی وفات پر گھر آمد پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات آئینی و قانونی فیصلہ ہے، صوبائی حکومت جو فیصلہ کرے گی اس کے بعد رائے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پیدا ہونے والے ماحول نے دنیا میں اضطراب پیدا کردیا ہے، امریکہ طاقت کے نشے میں اپنے آپ کو مظلوم بنا دیتا ہے، مہنگائی کے لحاظ سے جمعیت علمائے اسلام بہت سنجیدہ ہے۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ پورے ملک میں مہنگائی کے خلاف کال موخر کی ہے عوام کے اس حق کی جنگ لڑیں گے، ملک میں آئین کی حکمرانی قانون کی حکمرانی ہونی چاہے، ایک ادارے کی بالادستی مسائل حل نہیں کر سکتی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ چاہتے ہیں پارلیمنٹ کی سپرمیسی ہو، جمعیت علمائے اسلام کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، صوبوں کی خودمختاری کی بات کرتے ہیں، امن و امان خالصتا صوبوں کا مسئلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں