فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے ماموں کانجن فیصل آباد میں واٹر فلٹریشن آر او پلانٹ کا افتتاح کیا۔مقامی مخیر افراد بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عوام الناس کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ترجیح ہے۔ شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے نجی شعبہ کا اشتراک قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مخیر اداروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دور میں تاریخی اقدامات جاری ہیں۔کسانوں،مزدوروں اور دیگر طبقات کی خوشحالی و ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں اور موجودہ دور مثالی تعمیر و ترقی کا دور ہے۔




