عوام کو بدحال کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا مزاکرات کے لئے بانی کی رہائی کے علاوہ دوسراکوئی ایجنڈا نہیں تاہم اس کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی اسے 9مئی سمیت سوشل میڈیا اور دیگر منفی کردارکا اعتراف کرناپڑیگا 2018 میں معاشی طور پر عوام کو بدحال کرنیوالے کسی رعا یت کے مستحق نہیں-حکومت نے پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے دس روپے فی لیٹر کمی کرکے ثابت کردیا ہے کہ ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی اسکے ایجنڈے میں شامل ہے۔انکاکہناتھاکہ میاں نوازشر یف سے ہونیوالے ظلم کی قیمت پاکستانی قوم مدتوں ادا کریگی زیادتی کے نتیجے جو حکومت لائی گئی اس نے وطن عزیز کیساتھ کھلواڑ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں