عوام کو حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی ہدا یت علی انصاری نے کہا ہے کہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں تعمیراتی و ترقیا تی پراجیکٹس کی تکمیل سے پسماندگی کا خاتمہ ہو گا وزیراعلیٰ پنجاب کی احسن پالیسیوں کے باعث عوام کو ر یلیف مل رہا ہے وفاقی اور پنجاب حکو مت کی پالیسیوں پر عوام کا مکمل اعتماد ہے موجودہ حکومت کو عوامی مشکلا ت کا ادراک ہے۔ وزیرا عظم پاکستا ن وطن عزیز سے مہنگائی، بیروزگاری، غربت کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی مؤثر حکمت عملی کے باعث اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں فیصل آباد میں میٹرو بس منصوبہ کی تکمیل کے بعد عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں