عید الاضحی ،شہریوں کو پارکوں میں محفوظ اور صاف ماحول ملے گا

لاہور( بیورو چیف) پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے 21 اضلاع کی ایجنسیوں کو عید الاضحی سے قبل باغات کی صفائی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس حوالے سے سینئر افسران کو باغات میں عوامی سہولیات کی دستیابی کی نگرانی کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ضلعی منیجنگ ڈائریکٹرز کو لکھے گئے خط میں ہارٹیکلچر ایجنسیوں کو تمام پارکوں میں صفائی، کچرے کی تلفی اور کوڑے دانوں کیدستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح نوتشکیل شدہ ضلعی ایجنسیوں کو عید کے ایام میں سیکیورٹی اہلکار اور سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عید کی تعطیلات کے دوران عوامی پارکوں میں شہریوں کو ایک محفوظ، صاف اور پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ریس کورس پارک اور گریٹر اقبال پارک سمیت دیگر شہروں کے باغات میں تعطیلات کے دوران عوام کا رش ہوتا ہے۔ پی ایچ اے کی کوشش ہے کہ عید تعطیلات کے دوران باغات میں آنے والے افراد کو کسی قسم کی پریشانی پیش نہ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں