غزہ کے کیمپ پر اسرائیلی حملہ،7فلسطینی شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق البوریج پناہ گزین کیمپ کے بلاک 9 میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، وسطی غزہ کے الاقصی ہسپتال میں 6 لاشیں اور 7 زخمی منتقل کئے گئے۔طبی ذرائع کیمطابق زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، الاودہ ہسپتال میں ایک شہید اور 2 زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ میں بے گھر افراد کے خیمے پر ڈرون حملہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں