غلام محمد آباد میں گرینڈ آپریشن،پختہ تجاوزات مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن’ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ غلام محمد آباد میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے گھروں کے باہر قائم پختہ گیراج’ کمرے’ باتھ رومز’ چار دیواری اور تھڑوں کو مسمار کر دیا جبکہ آج تیسرے روز بھی غلام محمد آباد کے علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔ ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ غلام محمد آباد کے علاقہ شاہی چوک’ صدر بازار اور اس سے ملحقہ گلی’ محلوں اور بازاروں میں پختہ وعارضی تجاوزات کے خاتمہ پر آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن کے انکروچمنٹ عملہ نے شاہی چوک اور اس سے ملحقہ گلی’ محلوں میں ہیوی مشینری سے آپریشن کرتے ہوئے گھروں کے باہر تھڑے’ گیراج’ باتھ رومز اور غیر قانونی چار دیواری کو مسمار کر دیا اور روڈز کو پیدل چلنے والوں کیلئے کلیئر کر دیا۔ محترمہ عظمت فردوس کا کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں کے باہر پختہ تجاوزات کو ازخود مسمار کر دیں جبکہ ہیوی مشینری سے زیادہ نقصان ہو سکتی ہے اور محلے اور گلی بازاروں میں لگے غیر قانونی آہنی گیٹ کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں