غیرت کے نام پر بہن کا قاتل گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈجکوٹ پولیس نے غیرت کے نام پر ہمشیرہ کو قتل کرنے والے قاتل بھائی کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 7ستمبر 2024ء کو تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 269 رب میں فائرنگ کر کے ملزم عادل نے ہمشیرہ ماہم نور کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، تاہم ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ حقنواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قاتل بھائی عادل کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں