گوجرہ (نامہ نگار) ویگن میں غیر معیاری سلنڈر رکھنے وا لا مقدمہ کی زد میں آ گیا۔ معلو م ہوا ہے کہ ٹریفک انسپکٹر سعید الحسن لا ری اڈا کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھا کہ محلہ شریف پورہ کا اسد شفیق ہا ئی ایس ویگن چلاتا ہوا آ گیا جسے چیک کیا گیا تو اس میں غیر قا نونی غیر معیاری سلنڈر نصب کیا گیا تھا جسے تھا نہ سٹی گوجرہ کے سپرد کر دیا گیا جنہو ں نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔




