غیر قانونی سلاٹر ہائوس سے مضر صحت گوشت برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ ٹیم نے چک67ج۔ب سدھار، سبزی منڈی چراگاہ فیصل آباد میں قائم غیر قانونی سلاٹر ہائوس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گوشت برآمد کر لیا۔کارروائی کے نتیجے میں تقریباً 2000کلو گرام بغیر سرکاری مہر، غیر معیاری اور بدبودار گوشت برآمد ہوا۔ ویٹرنری معائنے کے بعد مذکورہ گوشت کو انسانی استعمال کے لئے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے تلف کر دیا گیا۔کارروائی کے نتیجے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ قانون کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں