ہر 2ماہ بعد گورنر راج ریوائز کرسکتے ہیں

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت ہر 2 ماہ بعد گورنر راج ریوائز بھی کرسکتی ہے۔پارلیمنٹ ہائوس میں گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے متعلق معاملات طے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر 2 ماہ بعد گورنر راج ریوائز بھی کرسکتی ہے، پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں اتحادی جماعتیں اس متعلق بات کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں