کمالیہ(نامہ نگار)سمندری روڈ پر ضلع ٹیکس کے قریب موٹر سائیکل سڑک کے کنارے سے پھسل کر گر گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد معمولی زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں بابا علی ولد محمد شریف (22 سال)، نسیم بی بی (45 سال) اور رضیہ بی بی شامل ہیں۔ تینوں افراد فیصل آباد سے چیچہ وطنی جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔




