لاہور(بیورو چیف)سیشن کورٹ لاہور نے دو غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا ء کے مقدمے میں گرفتار ملزم ساجد کی ضمانت منظور جبکہ ملزمہ نمرہ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم ساجد کی درخواست ضمانت منظور کی، ملزم کی جانب سے وکیل سلمان شاہد نے دلائل دئیے اور موقف اپنایا کہ ملزم ساجد پر اغوا ء اور زیادتی کا کوئی الزام نہیں ، ملزم پر گھر سے شواہد مٹانے کا الزام تھا، ملزم ساجد غریب سکیورٹی گارڈ ہے عدالت ضمانت پر رہا کرے۔غیر ملکی خاتون سے زیادتی اور اغوا ء کے مقدمے میں رضا ڈار سمیت 8ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔علاوہ ازیںلاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت کی مذکورہ کیس میں نامزد ملزمہ نمرہ کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کررکھی تھی ۔




