فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے’ سمندری کے علاقہ 476 گ ب میں پرانی دشمنی کی بنا پر مشتعل افراد شرافت وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف سفیان کو زخمی کر دیا جبکہ 174 گ ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان تنویر وغیرہ نے شمیم اختر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں چک جھمرہ کے علاقہ 165 رب میں مشتعل افراد عرفان وغیرہ نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر کے سکینہ بی بی کو لہولہان کر دیا۔




