لاہور (سپورٹس نیوز) عاکف جاوید نے 2025 کے دورہ نیوزی لینڈ مین ون ڈے کیریئر کا ڈیبیو کیا اور تین ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جس کے بعد وہ فٹنس مسائل کے باعث منظر سے غائب ہو گئے لیکن اب وہ فٹ ہیں اور لاہور میں جاری این سی اے بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کا حصہ ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں عاکف جاوید نے کہا ہے کہ فٹنس پر باقاعدگی سے کام جاری رکھا ہوا ہوں، فٹنس اور ڈائٹ کے ساتھ اسپیڈ برقرار بھی رہتی ہے اور اس میں اضافہ بھی ہوتا ہے، میں ان باتوں کا خیال رکھتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ کیمپ میں ان چیزوں پر کام ہو رہا ہے۔




