کراچی (شوبز نیوز)پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنی رخصتی کا دلچسپ واقعہ سنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔بیٹی کی رخصتی کے موقع پر ایک اداسی کا سا ماحول ہوتا ہے لیکن کچھ زندہ دل لوگ ایسے میں بھی ماحول کو خوشگوار بنا دیتے ہیں۔اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنی شادی کے حوالے سے ایک یادگار واقعہ شیئر کیا، انہوں نے بتایا کہ میں نے لو میرج کی ہے، میری رخصتی کے وقت مجھے بہت رونا آرہا تھا۔اس وقت میرے کزنز مجھے کہہ رہے تھے کہ تم یہاں بھی ایکٹنگ کررہی ہو، لیکن جب میں اپنے ابا سے گلے مل کر رونے لگی تو کہنے لگے کہ بیٹا سب کچھ تو تم نے خود ہی کیا ہے۔




