فاطمہ زہرا تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون باکسر بن گئیں

گلاسگو (سپورٹس نیوز) فاطمہ زہرا کامن ویلتھ کی تاریخ میں تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیں۔ گیمز میں پاکستان کو 12 سال بعد باکسنگ میں تمغہ ملنا یقینی ہوگیا۔ سکاٹ لینڈ میں جاری گلاسکو کامن ویلتھ گیمز 2026 میں فاطمہ زہرا نے خواتین کے باکسنگ کے 60کلوگرام کے ایونٹ میں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر کے اپنے ملک کے لیے میڈل کا حصول یقینی بنادیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والی پاکستان آرمی کی خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو 0-5 کے متفقہ فیصلے سے شکست دی۔ پاکستانی خاتون باکسر نے تیز امتزاج، نظم و ضبط کے دفاع کے ساتھ حریف کو قابو میں کر کیفائنل فور میں جگہ بنا لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں