فردوس جمال کو متنازع بیانات کے باعث تنقید کا سامنا

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال ایک بار پھر اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں میں آ گئے۔ حال ہیں میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ماضی کے کئی نامور اداکاروں کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کیا ہے، جس پر شوبز حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔فردوس جمال نے لیجنڈ اداکار عابد علی کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ایک مخصوص طرز کے اداکار تھے اور اداکاری کے لحاظ سے ٹھیک تھے، جبکہ انہوں نے طلعت حسین کو ایک دقیانوسی اداکار قرار دیتے ہوئے ان کیلئے سستے تھیٹریکلٹی کا لفظ استعمال کیا ہے۔اسی طرح انہوں نے قوی خان کے بارے میں کہا کہ وہ اپنی مخصوص مہارت کے مطابق اچھے اداکار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں