فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 24مئی سے فرانس میں ہوگا

پیرس (سپورٹس نیوز) رواں سال کے دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 125 واں ایڈیشن 24مئی سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہوگا۔ ای ایس پی این کے مطابق ٹورنامنٹ کا کوالیفیکیشن رائونڈ18مئی سے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں