فضا علی کو ریٹنگ کیلئے ہرحد تک جانے کا شوق ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (شوبز نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فضا علی کو ریٹنگ کے لیے ہر حد تک جانے کا پرانا شوق ہے، تو وہ اپنا شوق پورا کر رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں عظمی بخاری نے سوشل میڈیا پر فضا علی کی شوہر کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی افسوس ناک بات ہے اور پیمرا بھی اس معاملے کو یقینا دیکھے گا، لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کی اپنی اخلاقیات کہاں گئیں عظمی بخاری نے کہا کہ اپنی 8 سے 10 سالہ بیٹی کے سامنے آن کیمرہ اس طرح کی حرکتیں کی جا رہی ہیں، ٹھیک ہے آپ اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہیں، اللہ آپ کو خوش رکھے، لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ آپ سرِ عام ایسی حرکتیں کرتی پھریں۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ شو کے دوران جو کچھ ہوا اسے جان بوجھ کر آن ایئر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں