فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل حل کرنا ضروری ہے

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہاہے کہ امریکا۔ ایران تنازع میں پاکستان کی امن کوششوں کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے استنبول میں خلیجی ممالک کے اسپیکرز اور ایرانی وفد سے اہم ملاقاتیں کیں جس میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ امریکا۔ایران تنازع میں پاکستان کی امن کوششوں کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔ عالمی پارلیمانی رہنماؤں نے پاکستانی وفد کو امن کوششوں پر مبارکباد دی۔ اسپیکر سر دار ایاز صادق نے کہاکہ 47 سال بعد ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیااسپیکر قومی اسمبلی نے خطے میں ہم آہنگی کے لیے تمام فریقین کو تحمل اور ایک دوسرے کے خلاف کارروائی سے گریز کا مشورہ کیا ۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ اختلافات کے حل کے لیے صبر اور حقیقت پسندانہ طرزِ عمل اپنانا ناگزیر ہے۔عمان، قطر، یو اے ای اور بحرین کے پارلیمانی سربراہان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں کیں ،قطری اسپیکر نے پاکستان کی امن کاوشوں کو تاریخی قرار دے دیا۔ ۔ قطری سپیکر نے کہاکہ پاکستان کی امن کوششوں سے مسلم امہ میں اتحاد کو فروغ مل رہا ہے۔ اسموقع پر خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں فوری جنگ بندی اور جارحانہ اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ سر دار ایازصادق نے کہاکہ مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی اسرائیل کے عزائم کو تقویت دے رہی ہے۔اسپیکر نے بحرین اور یو اے ای کو تحمل اور احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور پر دیا ۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، مسلم دنیا کو اتحاد کے ذریعے فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل پر توجہ دینا ہوگی۔عمانی چیئرمین شوریٰ کونسل نے بحران میں پاکستان کے کردار کو قابلِ تقلید قرار دیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ کسی بھی کشیدگی کا نتیجہ تباہی اور نقصان ہی ہوتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سے ایرانی کے پارلیمانی وفد نے منو چہر متکی کی سربراہی میں استنبول میں ملاقات کی ،ایرانی قیادت نے پاکستانی قیادت کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دے دیا۔ایرانی وفد نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔ ایرانی وفد نے کہاکہ پاکستان نے مشکل وقت میں ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی عظیم مثال قائم کی، ایران پاکستان کی اعلی ظرفی اور دور اندیشی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات ہی خطے کے استحکام کی ضمانت ہیں۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ پاکستان کا مسلم دنیا میں اتحاد اور یکجہتی کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے، اخراجات میں کمی کے تحت محدود پارلیمانی وفد کانفرنس میں شریک کی ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ وفد کے اراکین نے دورے کے اخراجات خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں