فلمی خاندان سے ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا، تشار کپور

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار تشار کپور نے کہا ہے کہ فلمی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود انڈسٹری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایک انٹرویو میں تشار کپور نے بتایا کہ 1990کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں داخل ہونا میرے لیے ایک بڑا جھٹکا تھا،میرا تعلق کاروباری پس منظر سے تھا اور میں نے بچپن سے اداکار بننے کی تربیت حاصل نہیں کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میری دلچسپی تعلیم میں تھی، میں نے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کی اور وہاں کام بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں