لاہور(شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ، مصنفہ اور فلم ساز امر خان کی ایک انسٹاگرام سٹوری سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں انہوں نے معاشرے میں دولت کی اہمیت سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اداکارہ امر خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک ویڈیو ری پوسٹ کی ہے، جس میں موسلا دھار بارش کے دوران ایک کم عمر لڑکا سفید رنگ کی گاڑی کے اگلے ٹائر کی صفائی کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ویڈیو کے پسِ منظر میں ایک آواز سنائی دیتی ہے۔




