فلم کالا ہرن تنازع۔ سلمان خان کے حق میں عدالتی فیصلہ آ گیا

دہلی (شوبز نیوز) دہلی ہائی کورٹ نے فلم کالا ہرن کے پروڈیوسر امیت جانی کو ٹیزر، پوسٹرز تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی کے ٹیزر کو ہٹانے کی ہدایت دی، یہ فلم مبینہ طور پر سلمان خان کے 1998 کے کالے ہرن کے شکار کیس سے متاثر ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ فلم کا مواد اداکار کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔سلمان خان کی درخواست پر جسٹس جیوتی سنگھ نے کہا کہ اگر پروڈیوسر ٹیزر کو ہٹانے میں ناکام رہے تو ایکس اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارم کو لنک ہٹانے کی ہدایت کی جائے گی۔اداکار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ فلم میں سلمان خان انڈرورلڈ سے روابط کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور اس میں ہتک آمیز مواد ہے جو اداکار کی شخصیت کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پروجیکٹ ان کے منصفانہ ٹرائل کے حق کو متاثر کر سکتا ہے کیونکہ کالے ہرن کے شکار کے مبینہ کیس کی کارروائی ابھی تک راجستھان ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔اداکار کے وکیل نے کہا کہ فلم کے پوسٹر میں سلمان خان سے ملتے جلتے ایک کردار کو دکھایا گیا ہے جو ان ہی کی طرح بریسلیٹ پہنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں