فلم کے سین نے انتہائی تھکا دیا، سیف علی خان

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے آنیوالی فلم حیوان میں ایکشن مناظر کی عکس بندی کے دوران پیش آنیوالی مشکلات کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سیف علی خان نے بتایا ہے کہ فلم میں ایک ایکشن سین کی شوٹنگ انتہائی جسمانی طور پر تھکا دینے والی تھی، جس میں ٹوٹے ہوئے شیشے، ہاتھا پائی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی شوٹنگ شامل تھی۔اداکار نے بتایا ہے کہ میں نے یہ سین باڈی ڈبل کے بغیر خود کیا اور اس میں ویژول ایفیکٹس کا بھی بہت کم استعمال کیا گیا ہے، منظر میں میرے کردار کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کے بعد وہ مزاحمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کرتا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ فائٹ ایکشن ڈائریکٹر سلوا نے انتہائی مہارت سے ترتیب دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں