فلپائن میں 5.8شدت کا زلزلہ

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے جبکہ دارالحکومت منیلا تک جھٹکے محسوس کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں 7اگست 2026کی صبح 5.8شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے دارالحکومت منیلا اور میٹرو منیلا کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز آکسیڈینٹل منڈورو کے ساحل سے دور سمندر میں تھا۔ متاثرہ علاقوں میں منڈورو کے علاوہ میٹرو منیلا بھی شامل ہیں۔ منیلا میں بعض بلند عمارتوں میں لوگوں نے کئی سیکنڈ تک عمارتوں اور اشیا کو ہلتے محسوس کیا جبکہ کچھ سرکاری عمارتوں سے احتیاطا لوگوں کو باہر نکالا گیا۔فلپائن کے زلزلہ و آتش فشاں ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر بڑے نقصان کی توقع نہیں کی گئی ہے تاہم آفٹر شاکس کا امکان موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں