لاہور(شوبز نیوز) پاکستان کے معروف اداکار فواد خان ایک بار پھر اپنی نئی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، ان کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مداح ان کی بدلتی ہوئی شخصیت پر تبصرے کر رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین کی جانب سے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔فواد خان ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ عائزہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم میں وہ سکیورٹی فورسز کے ایک افسر کا کردار نبھا رہے ہیں، جس کے لیے انہوں نے اپنے بال پہلے کے مقابلے میں کافی مختصر کر لیے ہیں، مداحوں کے مطابق یہی نیا ہیئر سٹائل ان کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کی ایک بڑی وجہ ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں فواد خان کو لاہور کے ایک معروف کاسمیٹک سرجن کے ساتھ بھی دیکھا گیا




