فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے ”ری بوٹ” کے نام پرجو پیغام دیا ہے اس پرغورکرنے اورموجودہ جمہور ی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ موروثی سیاست میں بہتری ممکن نہیں تا ہم نئے صوبوں اور باوقار ٹیم سے مثبت نتا ئج آ سکتے ہیں۔باپ بیٹے داداپوتے ہی نظا م میں رہیں گے تو اصلاحات ممکن نہیں۔ جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہے جبکہ عوام سے معاشی قربانیاں لی جارہی ہیں- انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی ٹیم اورایسانظام چاہئے جس میں انڈسٹری چلے روزگار کے مواقع میسر ہوں خوشحالی دہلیزپرانصاف اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہو۔ موجودہ حالات میں ہرطبقہ پریشان ہے اور مشکلات پر کسی کی توجہ نہیں۔




