فوڈ اتھارٹی کا غیر قانونی آئل یونٹ پر چھاپہ2ملزمان گرفتار

قصور(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے وژن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد اور ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی خصوصی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قصور رائوعبید الرحمن کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ویجیلنس ٹیم کی نشاندہی پر جاوید ٹاو?ن قصور میں ایک آئل پروسیسنگ یونٹ پر کارروائی کی۔کارروائی کے دوران غیر قانونی آئل پروسیسنگ یونٹ فعال پایا گیا، جہاں استعمال شدہ گھی کے خالی پیکٹس کو کمپریسر مشین کے ذریعے دبا کر ان میں موجود بچا ہوا تیل اور گھی نکالا جا رہا تھا، جسے مختلف فوڈ بزنسز کو سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 195 کلوگرام مشتبہ لوز آئل/گھی اور 2 ہزار کلوگرام استعمال شدہ گھی و آئل کے خالی پیکٹس قبضے میں لے لیے جبکہ موقع سے آئل پروسیسنگ مشین، ایل پی جی سلنڈر، وزن کرنے والی مشین اور پلاسٹک ڈرمز بھی ضبط کر لیے گئے۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں