فوڈ انسپکٹر کا روپ دھار کر مفت کھانا مانگنے والا پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عبداﷲ پُل سمندری روڈ پر واقع ہوٹل میں خود کو فوڈ آفیسر ظاہر کر کے مفت مانگنے والا قانونی گرفت میں آ گیا۔ تفصیل کے مطابق بابا موج دریا ہوٹل عبداﷲ پُل سمندری روڈ پر آنیوالے ایک شخص نے مبینہ طور پر خود کو فوڈ اتھارٹی کا افسر ظاہر کیا اور ہوٹل سے انڈے’ چنے اور کوفتے مفت مانگے’ تاہم ہوٹل انتظامیہ اور شہریوں کو اس پر شک گزرا تو انہوں نے اس کا سروس ریکارڈ طلب کیا، شناخت ظاہر نہ کر سکنے پر جعلی فوڈ آفیسر نے فرار ہونا چاہا مگر کامیاب نہ ہو سکا اور وہ موقع پر پکڑا گیا۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ لوگوں کو دھوکہ دینے والے عناصر کو سزا ملے اور وہ اس حرکت سے باز آ جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں