فٹبال ورلڈ کپ 2026ء رقم کے لحاظ سے بڑا ایونٹ ہے

لندن (سپورٹس نیوز) فٹبال ورلڈ کپ 2026 ٹیموں کے لحاظ سے ہی نہیں بلکہ انعامی رقم کے لحاظ سے بھی اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ اس بار ایونٹ کیلئے فیفا نے 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی ہے جو گزشتہ ایونٹ کے مقابلے میں لگ بھگ دوگنی زیادہ ہے۔ ایونٹ کی تیاری کے لیے ہر ٹیم کو 25 لاکھ جبکہ کوالیفائی کرنے پر ایک کروڑ ڈالر ملیں گے، 2022 میں تیاریوں کے لیے 15 لاکھ اور کوالیفائی کرنے پر 90 لاکھ ڈالر دیے گئے تھے۔کوالیفائی کرنے پر ہی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے ، مزید رقم ان کی کارکردگی کے مطابق دی جائے گی۔ ایونٹ کے فاتح کو 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ،رنراپ ٹیم کو تین کروڑ65 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں