فٹنس پر خاص توجہ دی’ 28کلوگرام وزن کم کیا’ شرجیل خان

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ ٹیم حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر شرجیل خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے دو برس میں اپنی فٹنس پر خاص توجہ دیتے ہوئے 28 کلوگرام وزن کم کیا۔میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شرجیل خان نے بتایا کہ وہ لیگ میں ایک مضبوط کم بیک کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انھوں نے گزشتہ دو برسوں میں اپنی فٹنس اور کھیل پر بھرپور محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے دو سال کی دوری ان کے لیے ایک چیلنج ضرور تھی، تاہم انہوں نے اس عرصے کو اپنی فٹنس بہتر بنانے اور کھیل کو مزید نکھارنے کے لیے استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل وقفے کے بعد فورا پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں