فیسکو کی نااہلی،بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ‘عوام پریشان

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )فیسکو شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں ناکام ، شدید گرمی اور حبس میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے شہریوں کا براحال ،تفصیلات کے مطابق فیصل آباد اور گردو نواح میں فیسکو کی جانب سے بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا سلسلہ جاری ہے،رات کو بار بار بجلی بند کردی جا تی ہے جس کے باعث شہری شدید اذیت سے دو چار ہیںاور راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبو ر ہیں ،پرانی اور کمزور برقی لائنوں کی وجہ سے اکثر فیڈرز ٹرپ ہو جاتے ہیںجس کے باعث کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جس سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے،بجلی کی بندش سے کاروبار اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ،شدید حبس میں پنکھے اور اے سی بند ہونے سے بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کی حالت غیر ہو رہی ہے ، ترسلی نظام ناکارہ ہونے کے باعث بجلی کی بار بار ٹرپنگ کے باعث شہریوں کی الیکٹرونکس کی قیمتی اشیا ء بھی خراب ہو رہی ہیں ،بجلی کے ترسیلی نظام کایہ حال ہے کہ معمولی سی بارش یا تیز ہوا چلنے سے بھی بیٹھ جاتا ہے، بجلی کے بھاری بلوں کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا کچومر بنا دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں