فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکوشعبہ کنسٹرکشن کی طر ف سے ماہ مئی میں ریجن بھر میں 354.971ملین سے زائد کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا گیا۔ ماہ مئی میں 196.363ملین سے زائد کی لاگت سے82دیہات میں بجلی کی فراہمی عمل میں لائی گئی جبکہ94.681ملین کی لاگت سے6ایچ ٹی اور63.927ملین کی لاگت سے53ایل ٹی پرپوزلز مکمل کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ نے ماہ مئی میں فیصل آباداورسرگودھاڈویژنز کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، میانوالی، سرگودھا، بھکر اور خوشاب میں 82نئے دیہات روشن کرنے کے علاوہ53ایل ٹی پروپوزلز اور6فیڈروں کی تکمیل کرلی ہے جن پر354.971 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیرمحمد عامر کی ہدایت پر پی ڈی کنسٹرکشن احمد علی شاہ کی زیر نگرانی16.378ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 14ایل ٹی پروپوزلز،19.262ملین کی لاگت سے جھنگ میں 13،19.353 ملین کی لاگت سے سرگودھا میں 18 جبکہ8.934ملین کی لاگت سے میانوالی میں 8ایل ٹی پروپوزلز کو مکمل کیا۔اسی طرح45.936ملین کی لاگت سے فیصل آباد میں 19نئے دیہات،6.537 ملین کی لاگت سے جھنگ میں 5،102.936ملین روپے کی لاگت سے سرگودھا میں 43جبکہ میانوالی میں 40.954ملین روپے کی لاگت سے15نئے دیہات کو روشن کیا گیا۔اسی طرح50.695ملین کی لاگت سے فیصل آبادمیں ایک ایچ ٹی پروپوزلز،19.424ملین کی لاگت سے جھنگ میں 2، 6.312ملین کی لاگت سے سرگودھا میں ایک ایچ ٹی پروپوزل جبکہ18.250ملین کی لاگت سے میانوالی میں دو ایچ ٹی پروپوزل مکمل کی گئی۔ چیف ایگزیکٹوفیسکو انجنئیرمحمد عامر نے شعبہ کنسٹرکشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید جاری سکیموں کو بھی اسی جذبہ سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ریجن بھر کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔انھوں نے کہا کہ برقی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے سے فیسکو کے ڈسٹری بیوشن میں بہتری آئے گی۔




