فیصل آبادکے بڑے سیاسی گھرانوں کیلئے2پلوں کی ٹوٹ پھوٹ چیلنج بن گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھال خانوآنہ پل کے دونوں اطراف آہنی جوڑ اور ناولٹی پل جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار’ شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا’ حادثات کی شرح میں اضافہ’ حلقہ نیابت میں واقع دونوں پلوں کی عدم تعمیر ومرمت مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی’ سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اﷲ خاں کے داماد وٹکٹ ہولڈر رانا احمد شہریار خاں کیلئے چیلنج بن گئی۔ تفصیل کے مطابق جھال پل کے دونوں اطراف عرصہ دراز سے آہنی جوڑ ٹوٹ چکے ہیں۔ آہنی جوڑوں میں گڑھے پڑنے سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہونے لگیں۔ اسی طرح ناولٹی پل بھی دونوں اطراف سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حادثہ میں اضافہ کے باعث لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی بڑھنے لگے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ نے کئی مرتبہ دونوں پلوں کے ٹوٹ پھوٹ بارے نشاندہی کی لیکن ضلعی انتظامیہ’ میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ اداروں نے اس طرف کوئی توجہ نہ دی۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بڑے سیاسی گھرانوں کے حلقہ نیابت میں آنے والے دونوں پلوں کی عدم تعمیر ومرمت لمحہ فکریہ ہے۔ شہری حلقوں نے کمشنر مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر’ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے چیف آفیسر علی بخاری سمیت سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی’ سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ ٹکٹ ہولڈر رانا احمد شہریار خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ جھال خانوآنہ پل کے دونوں اطراف آہنی جوڑوں کی مرمت اور ناولٹی پل کی تعمیر فی الفور کروائی جائے تاکہ شہریوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہونے سے محفوظ رہیں اور آمدورفت میں آسانی پیدا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں