فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سمیت 9 شہروں میں ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے ٹرائلز شروع ہوگئے۔ کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق ٹرائلز میں نیشنل سلیکٹر اور ریجنل کوچز نے شرکت کی، ٹرائلز یکم مئی تک جاری رہیں گے۔اقبال اسٹیڈیم فیصل میں ویمنز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز ہوا۔فیصل آباد میں انڈر 19 اور ایمرجنگ کیٹیگریز کی خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز ہوئے۔ٹرائلز میں نیشنل ویمنز سلیکٹر اسد شفیق اور ریجنل کوچز نے شرکت کی۔ملک گیر ٹرائلز نو شہروں میں یکم مئی تک جاری رہیں گے۔




