فیصل آباد میں آج پھر57ڈاکے،شہریوں میں خوف و ہراس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید57وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، موٹر سائیکل چوروں کے گروہ متعدد شہریوں کو پیدل کر گئے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو’ 2خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ اعظم آباد کے ریاض شاہد کی اہلیہ (ش) کو دو بہنوں (ع، پ) سمیت ملزمان ساجد وغیرہ، علی ہائوسنگ کے ظفر اقبال کی والدہ (گ) کو نامعلوم، فیکٹری ایریا کے علاقہ محلہ غریب آباد کے سیف کا بیٹا اسامہ گھر سے کام پر گیا واپس نہ آیا’ رضا آباد کے علاقہ جمیل ٹائون کی (الف) کو اوباش ملزم ذیشان نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ263ر ب کے مظہر علی سے12ہزار و فون، روبینہ ہسپتال کے باہر عمران کے کیری ڈبہ سے بیٹری چوری، بابر چوک کے قریب غلام مصطفی سے 40ہزار و فون، اقبال نگر کے قریب منیب سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، ٹیکنیکل کالج سمن آباد کے قریب ارسلان سے نقدی و فون،225ر ۔ ب کے عارف کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 76گ ب کے ذیشان ذوالفقار سے 73ہزار و فون،مراد کالونی کے شکیل الحسن سے10ہزار و فون، صدیق چوک کے قریب زاہد خان سے70ہزار و فون، جھنگ روڈ طاہر پورہ کے قریب ارسلان سے18ہزار و فون، ڈھینگا پھاٹک کے قریب عاصم سے10ہزار و فون چھین لیے،66ج ب کے عبدالستار سے58ہزار و فون،243ر۔ب کے رضوان سے18ہزار و فون، 242ر۔ب کے شیر علی کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، 251ر۔ب کے کاشف کی حویلی سے مویشی چوری، 32ج ب کے راشد کی حویلی سے سولر پلیٹس چوری، 62ج ب کے شاہد محمود سے5ہزار و فون، 397گ ب کے کاشف کے گھر سے3بکرے چوری، تاندلیانوالہ فیصل آباد روڈ پر رضوان الحسن سے17ہزار و فون، 445گ ب کے قریب اقبال سے موٹرسائیکل نقدی وفون، 483گ ب کے توصیف خان کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری،حیدر گارڈن جڑانوالہ کے عتیق الرحمان کے گھر سے سامان چوری، 101گ ب کے ابرار حسین سے 2ہزار و فون،95گ ب کے محمد سرور سے5سو روپے و فون، 104گ ب کے قریب عبدالجبار سے60ہزار و فون، 71گ ب کے منصور کی حویلی سے مویشی چوری، 53گ ب کے شیر زمان کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 124گ ب کے عبدالوہاب سے ساڑھے 4لاکھ ، پاور بینک و فون چھین لیا،352گ ب کے عمران سے 5ہزار و فون،81گ ب کے شاہد منیر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے3بیل چوری،زرعی یونیورسٹی کے قریب فہد طارق سے لیپ ٹاپ و فون’ اقبال سٹیڈیم کے قریب ڈلیوری بوائے اسد سے پیزا ،نقدی وفون چھین لیا،سیشن کورٹ کے قریب جاوید کا بیگ چوری، سرکلر روڈ ٹی بی ہسپتال کے باہر اقبال سے جھپٹا مار کر فون ،کارخانہ بازار کے قریب جاوید سے40ہزار کا سامان چوری، ریلبازار میں مس ناہید کا سامان سے بھرا بیگ چوری، امین پور بازار میں زاہد حسین کی دکان سے ڈیکوریشن کا سامان چوری، لطیف پارک کے قریب اشفاق سے نقدی و فون، غوثیہ پارک کے سلطان کے گھر کے باہر سے گدھا چوری، 397گ ب کے کاشف سے نقدی و فون،483گ ب کے عمر کے گھر سے نقدی و سامان چوری’ دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں نواز شریف پارک سے آکاش علی، حسینیہ پارک کے ذیشان، دکن پارک سمن آباد سے راحت علی، دالووال دربار سے بابر خان،39گ ب کے رمضان ،الائیڈ ہسپتال سے ظفر اقبال ، جج والا پل کے قریب قاسم، شیخ کالونی کے حمزہ وسیم، محلہ عثمان غنی کے محمد عثمان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروںکے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں