فیصل آباد میں سیف سٹی کا کام انتہائی تسلی بخش ہے،عامر سلطان

فیصل آباد (پ ر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک کے چیئرمین حاجی محمد عابد کی قیادت میں وفد نے سیف سٹی سنٹر فیصل آبادکا دورہ کیا’ انچارج سیف سٹی فیصل آباد DSP عامر سلطان ‘ پبلک ریلیشن آفیسر عائشہ لیاقت اور کمیونیکیشن انچارج محمد احتشام نے وفد کا استقبال کیا اورانہیں سیف سٹی سنٹر کا وزٹ کروایا’ اس موقع پر انچارج سیف سٹی فیصل آباد DSP عامر سلطان ‘ پبلک ریلیشن آفیسر عائشہ لیاقت اور کمیونیکیشن انچارج محمد احتشام وفد کے ارکان کو سیف سٹی کے کام کے بارے میں بریفنگ دی’ بریفنگ کے دوران انچارج سیف سٹی فیصل آباد DSP عامر سلطان نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ اس وقت فیصل آباد میں 1430 کیمرے کام کر رہے ہیں جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سمیت واسا’ ایف ڈی اے’ پارکنگ’ مشکوک گاڑیوں ‘ مشکوک لوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں’ ہمارا مستعد اور چوک و چوبند عملہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تیار بیٹھا ہے’ ہیلمٹ کے بغیر موٹربائیکل چلانا’ دوران سفر موبائل فون سننا’ سیٹ بیلٹ نہ پہننے ‘ ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی’ لائن اور لین کی خلاف وزری کرنے والے ڈرائیور وں کا کیمرے کے ذریعے فوری چالان کیا جاتا ہے’ DSP عامر سلطان نے وفد کو بتایا کہ وہ لوگ جو اپنی گاڑیاں سیل کر چکے ہیں اور وہ گاڑیاں ابھی تک ان کی نام پر ہیں وہ پہلی فرصت میں گاڑیوں کی اونر شپ کینسل کروائیں’ ورنہ انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے’ انہوںنے بتایا کہ سیف سٹی سنٹر میں ہمارے ساتھ انتظامیہ کے محکمے جیسے پنجاب پولیس’ واسا’ ایف ڈی اے’ ایف بی آر وغیرہ بھی کام کر رہے ہیں’ جونہی کوئی شہری 15 پر کال کرتا ہے اس کا ریکارڈ ہمارے پاس آتا ہے تو ہم فوری طورپر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو ریفر کرتے ہیں جس پر اس شکایت پر فوری عمل درآمد ہوتا ہے اور شہری سے فیڈ بیک لیاجاتا ہے اور اس کی تسلی کروائی جاتی ہے’ اس موقع پر ایف سی سی آئی میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک کے چیئرمین حاجی محمد عابد’ ممبران الحاج محمد اسلم بھلی’ رانا ایوب اسلم منج’ وحید خالق رامے’ چوہدری حبیب الرحمن گل’ چوہدری الطاف رحمانی و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کو سیف سٹی جیسے اداروں کے قیام پر خراج تحسین پیش کیا اور انچارج سیف سٹی فیصل آباد DSP عامر سلطان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا’ وفد کے اراکن نے انچارج سیف سٹی فیصل آباد DSP عامر سلطان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ فیصل آباد کے تاجروں نے ہمیشہ انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے’ خاص طور پر تہواروں پر انتظامیہ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے کام کیا ہے’ وفد نے انچارج سیف سٹی فیصل آباد DSP عامر سلطان کی توجہ سکوٹی چلانے والی خواتین کی طرف دلائی جو ٹریفک قوانین سے ناواقف ہیں اور ان کی سکوٹیوں پر نمبرپلیٹ تک نہیں ہوتی’ انچارج سیف سٹی فیصل آباد DSP عامر سلطان نے وفد کو بتایا کہ سکوٹی چلانے والی خواتین کیلئے آگاہمی مہم شروع کر رکھی ہے اور یہ مہم ختم ہوتے ہی انہیں قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں