فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے،آج پھر55وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے جاری’ آج پھر مزید 55 وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لئے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ قائدآباد کی نسرین بی بی کی بیٹی (ع) کو ملزمان بھالو وغیرہ’ صدر کے علاقہ 218 رب کی بشریٰ بی بی کی بیٹی (م) کو محسن وغیرہ اور بلال پارک کی (ب) کو اوباش ملزمان ابراہیم وغیرہ نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ بیرون کارخانہ بازار پر شاہد سے جھپٹا مار کر فون’ منشی محلہ کے کامران کی دکان سے سامان چوری’ اے بی سی روڈ پر زید سے نقدی’ فون’ اقبال ٹائون کی نصرت بانو کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ رضاآباد کے لیاقت کے گھر سے زیورات’ نقدی چوری’ ملوائیانوالہ روڈ پر سمیع سے نقدی’ فون چھین لیا’ ستیانہ روڈ پر محمود سے نقدی’ فون’ میکڈونلڈ کے قریب عبدالرئوف سے نقدی چھین لی’ مہر چوک مدینہ ٹائون کے رضا کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ حاجی آباد میں عدنان کی شاپ سے سامان چوری’ کمال پور کے قریب آصف سے نقدی’ فون’ 203 رب کے غلام مصطفی کے گھر سے دو بکرے چوری’ 188 رب کے واصف کی حویلی سے بکرے چوری’ الفیاض کالونی کے احمد سے نقدی’ فون’ نوابانوالہ کے حسنین سے 40ہزار’ فون’ مظفر کالونی کے قریب اشرف سے 70ہزار’ فون’ سمن آباد کے معاذ سے 85ہزار’ فون’ 30 ج ب کے احتشام کے گھر سے سامان چوری’ رحمانیہ روڈ پر زبیر سے 60ہزار’ فون’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ 66 ج ب کے یونس سے نقدی’ فون’ 67 ج ب کے دولت خان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 84 ج ب کے عمران سے نقدی’ فون’ 278 ج ب کے زاہد کے ڈیرہ سے گندم چوری’ 79 ج ب کے پرویز کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری’ 41 ج ب کے عثمان کے رقبہ سے درخت چور لے گئے’ سعیدآباد کے قریب محبوب سے 27ہزار’ فون’ صدیق چوک میں زبیر کی شاپ سے سامان چوری’ رحمان ولاز کے قریب راشد سے نقدی’ فون’ رچنا ٹائون کے قریب رحمان سے نقدی’ فون’ ہائوسنگ کالونی کی عائشہ بی بی سے 61ہزار’ طلائی کانٹے’ شہاب مسجد کے قریب عاقب سے 25ہزار’ فون’ 119 گ ب کے سہیل سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 106 گ ب کے رفیق کی حویلی سے مویشی چوری’ 121 گ ب کے عبدالغفور کی حویلی سے بچھڑے چوری’ اواگت کے قریب عامر سے نقدی’ فون’ 35 گ ب کی سکینہ بی بی کے گھر سے بکرے چوری’ 74 گ ب کے انور سے 85ہزار’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ 97 رب کے راحت سے نقدی’ فون اور دیگر وارداتوں میں بھاری مالیت کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا’ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ علاوہ ازیں غلام محمد آباد اے بلاک کے حسن عمران’ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے عبدالرافع’ مدینہ ٹائون سے عبدالوہاب’ نعمت کالونی کے عمران’ روشن والا کے عمران’ 27 ج ب کے جعفر حسین’ سبزی منڈی سے شکور’ عثمان ٹائون کے دلبر حسین’ 209 رب کے ندیم رضا’ نیا بازار جڑانوالہ کے ارسلان’ 71گ ب کے غلام مصطفی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں