فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میںڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 43سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے دو خواتین اور نوجوانوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقہ 243 ر۔ب کے رہائشی طارق علی کی بیٹی (س) کو سبز باغ دکھا کر ملزم نعیم وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ 167ر۔ب کے اللہ دتہ کی بیٹی (ع) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، منصور آباد کے امجد کا بیٹا محمد حسنین اور ماموں کانجن کے علاقہ 541گ ب کے حسام کا بیٹا ارسلان گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ پیپلز کالونی کے علاقہ ڈی گرائونڈ میں شعیب بلال کی دکان سے بھاری مالیت کے پرفیوم چوری، رضا ٹائون کے سہیل سے نقدی وفون، اشرف پورہ کے ذیشان سے 5ہزار وفون، نشاط آباد میراں والا بنگلہ کے قریب عباس سے نقدی وفون، 188ر۔ب کے زاہد علی کے ڈیرہ سے گھاس کاٹنے والی مشین چوری، یونس ٹائون میں صابر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی چوری، سرور ساہی روڈ پر ذیشان سے 65ہزار وفون، 263ر۔ب کے عبدالرحمان سے نقدی وفون چھین لیا، 275ر۔ب کے رمضان سے 3ہزار وفون، 221ر۔ب کے اشرف کے ڈیرہ سے 4بکرے چوری، 250ر۔ب کے عاصم کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری، مخدوم روڈ پر آصف کے گودام سے 20لاکھ کا سامان چوری، فیکٹری ایریا لائلپور ویئر ہائوس کے قریب ذوالفقار حسین سے سوا دو لاکھ چھین لیے، گلشن عزیز کالونی کے علی حیدر کے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ کا سامان چوری، جڑانوالہ روڈ پر عرفان سے 46ہزار وفون چھین لیے، 59گ ب کے خالد حسین کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 38گ ب کے یونس کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 35گ ب کے افتخار کی حویلی سے لاکھوں کا سامان چوری، 74گ ب کے عمر فاروق سے 10ہزار وفون، 363گ ب کے شہزاد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 261ر۔ب کے قریب فاروق کی والدہ سے طلائی زیورات، نقدی چھین لی، 266ر۔ب کے حسن رضا کی دکان سے سوا لاکھ کا سامان چور لے اڑے’ 425کے بشیر احمد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 609گ ب کے ریاض سے 20ہزار وفون، نئی سمندری کے قریب اسد سے 27ہزار وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیکر سوتی رہی۔ علاوہ ازیں 69ر۔ب کے فیصل ، سول ہسپتال سے اسلم، پیپلز کالونی کے ریاض، ڈی گرائونڈ سے نواز، وارث پورہ سے علی، ڈی ٹائپ کالونی سے اختر، غلام محمد آباد کے ارسلان، رضا آباد کے احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




