فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا ، آج پھر مزید 61وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو بے آبرو، 6خواتین اور 2نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ لاری اڈا کے نواح میں اوباش ملزمان شہزاد اور صدف نے نازیبا ویڈیو بنا کر فرسٹ ائیر کی طالبہ (م) اور جڑانوالہ کے علاقہ 240گ ب کی (ل) کو ملزمان احمد اور قصبہ تاندلیانوالہ کی ماریہ بی بی کی جواں سالہ بیٹی (س) کو اوباش ملزم ضیاء نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، سول لائن کے علاقہ کارڈیالوجی ہسپتال مریض کی عیادت کیلئے آنے والی شہزاد کی ہمشیرہ (ن)، غلام محمد آباد کے علاقہ شاہی چوک کے جاوید کی بیٹی (الف) کو نامعلوم، رضا آباد کے علاقہ 216ر۔ب کے عبدالحئی کی ہمشیرہ (ف) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ 121گ ب کی شمائلہ بی بی کی بیٹی (ک) کو نامعلوم ملزمان، کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ کے اقبال کی بھتیجی (س) اور تاندلیانوالہ کے علاقہ 404گ ب کے لیاقت کی اہلیہ (ع) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، مدینہ ٹائون کے علاقہ رضا ٹائون کے طلحہ رحمان کے بھائی اور چک جھمرہ کے علاقہ 191ر۔ب کی شبانہ بی بی کا بیٹا ابراہیم گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ منٹگمری بازار کے قریب شہباز سے 20ہزار وفون، گلبرگ کے زید علی سے نقدی وفون، جمیل ٹائون کے قریب زبیر سے 96ہزار وفون، غلام محمد آباد کے شکیل سے نقدی وفون، مدنی چوک کے ذیشان سے 10ہزار وفون، 208ر۔ب کے آصف کے گھر کے پونے دولاکھ کی نقدی، سامان چوری، 204ر۔ب کے عرفان کی فیکٹری سے سامان چوری، منصورآباد کے عبدالرحمن کی اہلیہ سے پرس چھین لیا، 203 ر۔ب کے نوید اشرف سے 45ہزار وفون، ڈرائی پورٹ کے قریب آصف سے 70ہزار وفون چھین لیا، 198ر۔ب منیانوالہ کے شرجیل سے جھپٹا مار کر فون، ملت ٹائون کے شہباز سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، یونیورسٹی ٹائون کے علی حیدر سے 52ہزار وفون، 185ر۔ب کے شاہد نذیر سے 8ہزار وفون چھین لیا، 21ج ب کے شہباز کے گھر سے 2بکرے چوری، 45ج ب کے محمد علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری، ،فیکٹری ایریا مخدوم روڈ پر بلال سے 80ہزار وفون چھین لیا، 61ج ب کے سہیل احمد سے 47ہزار وفون، غوث نگر کے ایوب کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، ذوالفقار کالونی کے شاہد سے پونے دو لاکھ، 77ج ب کے شفیق سے 26ہزار وفون چھین لیا، 268ر۔ب کے عمران جاوید سے 64ہزار وفون، 261ر۔ب کے عبداللہ کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 75گ ب کے عبدالجبار سے 53ہزار وفون، 209ر۔ب کے ارشد سے18ہزار وفون، ملکھانوالہ کے میاں شہزاد کے نجی سکول سے سامان چوری، دانیال ٹائون کے عثمان حیدر سے 5ہزار وفون، محلہ رضا آباد کے فلک شیر سے ایک لاکھ، 113گ ب کے افضال کے ڈیرہ سے پیٹر انجن، 114گ ب کے بابا جہانگیر کی حویلی سے سامان چوری، 283گ ب کے اسحاق کے سکول کا صفایا کر دیا، 283گ ب کے غلام قادر سے 10ہزار، 581گ ب کے غلام عباس سے 5ہزار وفون، 582گ ب کے ملک محسن حیات سے سوا لاکھ، 211ر۔ب کے اعجاز کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 229ر۔ب کے نسیم اختر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 418گ ب کے موسیٰ کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 431 گ ب کے افضال کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 500گ ب کے نذیر کی دکان سے قیمتی سامان چوری،502گ ب کے عثمان کی دکان سے سامان چوری، 497گ ب کے عبدالمجید سے نقدی وفون، 469گ ب کے زاہد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 203گ ب کے اقبال قمر سے موٹر سائیکل، نقدی وفون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں کوہ نور ٹائون سے فیصل جمیل، مدینہ ٹائون کے رائو سعید، النور ٹائون سے زین، فاروق آباد کے کاشف علی، 377گ ب کے بوٹا،229ر۔ب کے اویس، قصبہ سمندری کے ساجد حسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




